Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املج میں مینگو فیسٹیول اختتام پذیر، 18 ہزار وزیٹرز کو متوجہ کیا

متعدد سرکاری اداروں، نجی اور غیر منافع بخش اداروں نے شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن میں املج کمشنری کے الدقم پارک میں مینگو فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔ چار روزہ فیسیٹول نے 18 ہزار وزیٹرز کو متوجہ کیا۔
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تحت اور ریڈ سی گلوبل کے اشتراک سے ہونے والے فیسٹیول میں متعدد سرکاری اداروں، نجی اور غیر منافع بخش اداروں نے شرکت کی۔
فیسٹیول میں وزیٹرز نے کمیونٹی کے لیے ڈیزائن کی جانے والی سرگرمیوں، مختلف نمائشوں اور آگاہی پویلین کا دورہ کیا۔
اس ایونٹ میں 20 کاشتکاروں نے شرکت کی۔ تاجروں، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے ساتھ زرعی مصنوعات کی خریداری کے لیے بزنس میٹنگز نے معاشی مواقع کو بڑھانے میں مدد کی۔
اس اقدام سے مارکیٹنگ کے لیے نئے چینلز کھلنے، مستقبل کے لیے کاروباری تعلقات میں معاونت اور املج کی مینگو مارکیٹ میں موجودگی کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔
 فیسٹیول کا مقصد کاشتکاروں کو مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد، املج میں آم کی پیداوار کے معیار کو اجاگر کرنا  اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

 

شیئر: