Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت نے 5 ریکروٹمنٹ دفاتر کو معطل کر دیا، 7 کے لائسنس منسوخ

کارروائی ریکروٹمنٹ دفاتر کے ریگولیٹری معائنے کے بعد کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ افرادی قوت نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں معائنے کے دوران خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 5 ریکروٹمنٹ دفاتر کو فوری طور پر معطل کردیا جبکہ 7 کے لائسنس منسوخ کر دیے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بتایا یہ کارروائی ریکروٹمنٹ دفاتر اور کمپنیوں کے ریگولیٹری معائنے کے بعد کی گئی۔ مختلف شہروں میں قائم افرادی قوت درآمد کرنے والے 7 اداروں کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ مقررہ مدت کے دوران اپنے قانونی امور درست کرلیں، ناکامی پر ان کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔
 ریکروٹمنٹ ضوابط اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں، صارفین کو رقم کی واپسی میں تاخیر اور شکایات کو دور کرنے میں ناکامی پر کارروائی کی گئی۔
وزارت کا کہنا تھا ’تفتیشی ٹیمیں مستقل بنیادوں پر مختلف شہروں میں قائم ریکروٹمنٹ دفاتر اور کمپنیوں کے امور کی نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اور خلاف ورزی پر اداروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
وزارت نے صارفین پر زور دیا کہ وہ مساند قومی پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانے والی مصدقہ خدمات سے استفادہ کریں، پورٹل پر جانچ اور شکایات کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

 

شیئر: