Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائنز کے دفتر کا پشاور میں افتتاح، نواف بن سعید المالکی اور گورنر خیرپختونخوا کی تقریب میں شرکت

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سعودی عرب ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جمعے کو جاری ایک بیان میں سعودی سفیر نے بتایا کہ اس افتتاح کے موقعے پر وہ خود اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی موجود تھے۔
تقریب کے دوران سعودی عرب ایئرلائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے کمپنی کے سینئیر ڈائریکٹر انجینئیر عماد الصبحي نے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز کی ایک پوسٹ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہونے والی اپنی ملاقات کا احوال بھی شیئر کیا۔
سعودی سفیر کے مطابق گورنر ہاؤس آمد پر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا۔ ’ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے مابین دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور ان کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: