خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پبلک پراسیکیوشن کے 87 اراکین کی ترقی اور تعیناتی کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وزارتِ انصاف کے ججز کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری
Node ID: 902587 -
شاہی فرمان: وزارت انصاف کے 212 ججوں کا تقرر اور ترقی
Node ID: 905147
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جمعے کو ایوان شاہی سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے 50 اراکین کو مختلف عہدوں پر ترقی، جبکہ 37 اراکین کو تعینات کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے حوالے سے اٹارنی جنرل، پبلک پراسیکیوشن کے کونسل کے سربراہ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اعلی قیادت کی جانب سے ادارے کی سرپرستی اور ضروریات کی تکمیل کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل درآمد سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔











