Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے ایک ہزار 786 دھماکہ خیز ڈیوائسز تلف

جولائی کے آغاز سے اب تک 4 ہزار 286 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے جولائی کے تیسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 786 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں ایک ہزار 668 ناکارہ یا پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 70 اینٹی ٹینک اور 23 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
جولائی میں اب تک 4 ہزار 286 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا جبکہ 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 411 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔
سعودی عرب، مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: