سعودی سفیر سے علی پرویز ملک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نواف بن سعید المالکی اور علی پرویز ملک نے دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت کی (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔
علی پرویز ملک کی آمد پر سعودی سفیر نے اُن کا استقبال کیا۔ خوش گوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت کی گئی۔
