سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا رابطہ، حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
جمعرات 23 جولائی 2026 18:39
گزشتہ روز قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے رابطے کیے تھے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال اور اپ ڈیٹس پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی، خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں، پورے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر ہم آہنگی اور مشاورت کا جائزہ لیا گیا۔
