نئے باب کا آغاز: سعودی ہاکی ٹیم کی ایشین ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت
اتوار 26 جولائی 2026 22:05
انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سعودی ہاکی ٹیم کی یہ پہلی شرکت تھی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی انڈر 18 قومی ہاکی ٹیم نے مسقط، عمان میں مینز ایشین ہاکی چیمپیئن شپ 2026 میں شرکت کی ہے، جو 20 سے 25 جولائی تک جاری رہا۔
گرین فالکنز میں شامل کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران قیمتی تجربہ حاصل کیا جو ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آئندہ کے مقابلوں کے لیے تیاری میں معاون ثابت ہو گا۔
کسی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سعودی ہاکی ٹیم کی یہ پہلی شرکت تھی، جس نے مملکت میں اس کھیل کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
یہ اقدام براعظمی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مملکت کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی ہاکی فیڈریشن کی حکمت عملی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے مملکت میں سعودی ہاکی فیڈریشن کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اس کھیل کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سعودی ہاکی فیڈریشن نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ایشین چیمپیئن شپ میں ہمارا سفر اختتام پذیر ہوگیا لیکن یہ سعودی ہاکی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔‘
’ٹورنامنٹ میں شرکت نے ہمارے کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ فراہم کیا اور مستقبل کے لیے ایک مسابقتی قومی ٹیم کی تشکیل کی بنیاد رکھی ہے۔‘

’ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں گرین فالکنز کی سپورٹ کی اور ساتھ دیا۔‘
