Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے الرایس مینگروو شجر کاری منصوبے کا افتتاح کیا

یہ منصوبہ دس لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے مینگروو ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر الرایس مینگروو شجر کاری منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایک تقریب کی سرپرستی کی، جس کا انعقاد نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے مدینہ چیمبر کے ہیڈکوارٹر میں کیا۔
الرایس مینگروو شجرکاری منصوبے کے تحت سعودی گرین انیشیٹیو کے ایک حصے کے طور پر ریجن کے ساحلی علاقے میں 10 لاکھ مینگروو پودے لگائے جائیں گے۔
یہ منصوبہ دس لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر ہے۔ اس کا مقصد پودوں کا احاطہ بڑھانا، ویٹ لینڈ کا تحفظ، حیاتیاتی تنوع کو سپورٹ کرنا ہے، جو ماحولیاتی پائیدری کے حصول کے لیے مملکت کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
شہزادہ سلمان بن سلطان نے اس موقع پر سرکاری اداروں کی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا، جس میں مینگروو کی ترقی، ساحلی ماحولیاتی نظام کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: