Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا برطانیہ، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ سے علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانیہ، قطر اور کویت کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی صورتحال، سیکورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کی امید ظاہر کی۔
برطانوی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، سعودی، برطانوی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے مملکت اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف حملوں کی مذمت کی۔  مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے رابطہ کیا۔
 خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے یمن اور عراق میں ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے مملکت اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف حملوں کی مذمت کی۔

 

شیئر: