Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے شاہ بحرین اور شامی صدر کے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
ایس پی اے سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی ولی عہد سے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے رابطہ کیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچپسی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع نے رابطے میں عراق میں ایران سے وابستہ ملیشیا کی جانب سے مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔
صدر احمد الشرع نے مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لیے شام کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

شیئر: