Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور سپین کے وزیراعظم کا رابطہ، تعلقات اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال

سپین کے وزیرِ اعظم نے سعودی جہازوں پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور سپین کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کی۔
پیڈرو سانچیز نے سعودی کمرشل جہازوں پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور بحیرۂ احمر میں فریڈم آف نیویگیشن کو لاحق خطرات کو مسترد کیا۔
سپینش وزیرِ اعظم نے مملکت کی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

شیئر: