شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ اور کویتی وزرائے خارجہ کا رابطہ
علاقائی امور پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو،ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمہوریہ ترکیہ اور کویتی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نےعلاقائی امور پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوں نے خطے میں ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے، بحران پر قابو پانے کے لیے تمام ترسفارتی کوششوں کومزید مضبوط و موثر بنانے پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں کویتی وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں ممالک کے مابین مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو، سمندری آمد و رفت محفوظ اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔