Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس فیسٹیول شروع، 75 دن جاری رہے گا

قصیم ریجن میں کھجور کے 11 ملین درخت موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ شہر کے جنوب میں واقع مرکز النخلہ گراؤنڈ میں’بریدہ انٹرنیشنل کھجور میلے‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گورنر قصیم ریجن شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی، نیشنیل ڈیٹ اینڈ پام سینٹر کے تعاون فیسٹیول کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عالمی سطح پر مذکورہ مارکیٹ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی کھجور منڈیوں میں ہوتا ہے جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔
بریدہ انٹرنیشنل کھجور میلہ 14 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ 75 روز پرمشتمل میلے میں اندرون اور بیرون مملکت سے بھی وزیٹرز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
قصیم ریجن میں منعقد ہونے والا سالانہ میلہ انتہائی اہم شمار ہوتا ہے، ریجن میں کھجور کے درختوں کی تعداد 11 ملین ہے،  سالانہ 578 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

کھجور کے شعبے سے 34 ہزار سے زیادہ افراد وابستہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

ریجن میں کھجور کے شعبے سے 4 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسرآتے ہیں، کھجور کے شعبے سے سالانہ 3.2 بلین ریال کی آمدنی ہوتی ہے۔
کھجورمیلے میں انتظامیہ کی جانب سے ثقافت و علاقائی زراعت کے حوالے سے بھی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں نخلستانوں کی دیکھ بھال اور کھجور کی پیداوار بہتر بنانے اور فصل کو محفوظ کرنے کے بارے میں بھی لوگوں کو اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

شیئر: