Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کھجور فیسٹیول: فن اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پام ٹری ورثے کا جشن

فیسٹیول کا مقصد کھجور کے حوالے سے مدینے کے ورثے کو نمایاں کرنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں جاری کھجور فیسٹیول مقامی شہریوں اور زائرین کی  توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں  ثقافتی سرگرمیوں اور انٹر ایکٹیو ایونٹس کا متنوع پروگرام خریداری کو فیملی فرینڈلی تجربات کے ساتھ جوڑتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول کھجور کے درخت کو شہر کے ورثے اور شناخت کی ایک نمایاں علامت کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے آرٹ نمائش کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 12 فنکاروں کے 36 فن پارے رکھے گئے ہیں۔ ہر فن پارے میں کھجور کے درخت کے حوالے سے اہم نکات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نمائش میں رکھے گئے فن پارے کھجور کے درخت کی نشوونما سے لے کر انسانی زندگی سے اس کے تعلق تک کے سفر کو نمایاں کرتے ہیں۔
ان میں کھجور کی تاریخی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان روایات اور اقدار کو بھی بیان کیا گیا ہے جنہوں نے مدینہ منورہ کے معاشرتی تشخص کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

فیسٹیول کا ایک کارنر ’ذات نخل‘ میوزیم کے لیے مخصوص ہے جہاں وزیٹرز کو مدینہ منورہ میں کھجور کے درخت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ درخت سے وابستہ ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے۔
فیسٹیول میں فیملی تفریح کا بھی انتظام ہے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی زون قائم کیے گئے ہیں جہاں انہیں کھجور کے درخت اور اس کے بارے میں علمی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ تقریبات سیزن کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد کھجور کے درخت کی ثقافتی اور اقتصادی قدر کو اجاگر کرنا، کھجور کے حوالے سے مدینے کے ورثے کو نمایاں کرنا ہے۔

 

شیئر: