زرعی ورثہ: الباحہ ہیریٹیج فیسٹیول میں روایتی ہل چلانے کا مظاہرہ
الباحہ ریجن میں جاری نویں الاطاولہ ہیریٹبج فیسیٹول میں روایتی طریقے سے کھیتوں میں ہل چلانے کے تجربے کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو خطے میں کاشتکاری کے مستند طریقوں کی عکاسی کرتا ہے۔
فیسٹیول میں مخصوص روایتی انداز میں بیلوں کے ذریعے علامتی کھیتوں میں ہل چلانے کے مناظر پیش کرنے کا مقصد ماضی کی دیہی طرز زندگی کو نمایاں کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ہیریٹبج فیسیٹول میں قدیم زرعی آلات بھی رکھے گئے ہیں، وزیٹرز کو ان قدیم آلات اور کاشتکاری کے لیے زمین کی تیاری کے مراحل کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد الباحہ میں زراعت کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، مقامی آبادی کئی دہائیوں تک موسمی فصلوں کی پیداوار کے لیے اسی پیشے پر انحصار کرتی رہی ہے۔
کسانوں نے علاقے کے پہاڑی ماحول اور زرعی سیڑھی دار کھیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جو الباحہ کی نمایاں خصوصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

فیسٹیول میں پتھروں کی عمارتوں اور پہاڑوں پر سیڑھی دار کھیتوں کے پس منظر میں الباحہ کے رہائشیوں اور زمین کے درمیان تعلق کو بھی اجاگر کیا گیا۔ یہ اقدام ورثے کو محفوظ رکھنے، روایتی دستکاریوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے فیسٹیول کے پروگرام کا حصہ ہے۔
