Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یورپین ولیج‘: ابھا کا گاؤں جس پر یورپ کا گمان ہوتا ہے

ابھا کی آرٹ سٹریٹ میں عسیر سمر سیزن 2026 کے دوران وہاں کے رہائشی اور سیاح ایک ’یورپی گاؤں‘ کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں جو یورپ سے متاثر ایک خوبصوت ماحول کے مطابق تفریح سے بھرپور خاندانی تجربہ پیش کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایونٹ 25 جون سے 31 اگست تک اِس سال کے گرمیوں کے سیزن کے تسلسل کے طور پر جاری رہے گا۔
اس گاؤں میں یورپی طرزِ تعمیر کے مکانات کی نقل اور وہاں کی امتیازی علامتیں رکھنے والی عمارتوں، سر سبز مقامات، کارٹون کے کرداروں، بچوں کے لیے گیمز، تفریحی گاڑیاں اور جھولے اور پوری سائٹ پر تجربہ کار افراد کی رہنمائی میں گاؤں کے مختلف حصوں کو دیکھنے کا انتظام بھی ہے۔
اِس گاؤں کی جاذبیت، پورے سیزن کے دوران تجربات کے تنوع اور رنگا رنگی کو نمایاں کرتی ہے جس میں تفریح کو جمالیاتی ڈیزائن کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے۔
اِس طرح ابھا کے علاقے میں گرمیوں کے موسم میں یہ سیاحتی تجربہ انتہائی دلچسپ اور یادگاری حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

شیئر: