Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کا رابطہ، سعودی عرب اور پاکستان کا کثیرالجہتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

سعودی عرب اور پاکستان نے کثیرالجہتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔‘
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتِ حال پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔
 

شیئر: