Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تیسرا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ: 19 ممالک کے 60 طلبہ عملی امتحان میں شریک

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ (آئی این سی او 2026) کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ٹیسٹ میں 19 ممالک سے 60 طلبہ پریکٹیکل امتحان میں شریک ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق امتحانی پرچوں کا شریک ممالک کی زبانوں کے مطابق ترجمہ کیا گیا اور ان امتحانات کا انعقاد تقریباً 60 انٹرنیشنل سائنسی ماہرین کی نگرانی میں عمل میں آیا۔
آئی این ایس او 2026 دو اہم ایسسمںٹ شامل ہیں، ایک پریکٹیکل امتحان اور ایک تھیوری امتحان، جن میں سے ہر ایک کا دورانیہ پانچ گھنٹے ہے۔ دونوں امتحانات آئی این ایس او کونسل کی نگرانی میں سخت سائنسی معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں جو ان امتحانات کو ترتیب دینے، منظور کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کی ذمہ دار ہے۔
اس مقابلے کا مقصد شرکاء کی سائنسی معلومات، تجزیاتی سوچ، اور تھیوریٹیکل کانسیپٹ کو عملی چیلنجز پر لاگو کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہے۔
یہ مقابلہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ سعودی عرب کی جانب سے نوجوانوں سے تعاون، سائنسی ٹیلنٹ کی فلاح بہبود، ہیومن کیپیٹل میں سرمایہ کاری کرنے اور بین الاقوامی سائنسی سرگرمیوں کے لیے دنیا کے ایک بڑے مرکز کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنے کی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اولمپیاڈ ہائی سکول کے  طلبہ کو جوہری سائنس سے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور  دنیا بھر کے نوجوان محققین کے درمیان سائنسی مہارت، جدت اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔
یہ تقریب سائنس کی تعلیم کے فروغ اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

اس تقریب کا اہتمام وزارتِ تعلیم، موھبہ اور کنگ عبداللہ سٹی فار اٹومک اینڈ رینیوابل انرجی کر رہے ہیں جبکہ اس کی میزبانی 3 سے 9 اگست تک کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کر رہی ہے۔

 

شیئر: