سعودی سفیر کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ
دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
اسلام آباد میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ہمراہ چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہیل اشرف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، علی ناصر رضوی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔