انٹرنیشنل آکشن: کینیڈین فارم کے دو فالکن 3 لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت
فالکنز سے دلچسپی رکھنے والے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں نیشنل سینٹر فار فالکنز کے ہیڈ کوارٹر میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کی دسویں رات دو فالکن تین لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق ایونٹ میں فالکنز اور اس کے ورثے میں دلچسپی رکھنے والے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دونوں فالکن کینیڈین فارمز کے تھے۔ پہلا فالکن ایک لاکھ 75 ہزار ریال جبکہ دوسرا دو لاکھ 5 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
یہ نیلامی تیز رفتار مسابقتی لائیو آکشن کے ذریعے دنیا بھر کے ایلیٹ فالکنز کے لیے ایک قابل اعتماد اور منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
اس ایونٹ کی سرگرمیاں ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشرکی جا رہی ہیں جبکہ نیشنل سینٹر فار فالکنز اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی لائیو سٹریم کرتا ہے۔
نیلامی میں رکھے گئے بازوں میں جیر فالکن، پیریگرین، شاہین اور ان کی مختلف اقسام شامل ہیں۔ بریڈرز اور فالکنرز کی جانب سے مطلوبہ خصوصیات، فالکن کے استعمال کے مقصد کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔

یہ عالمی فارمز کو خریداروں کی ایک بڑی تعداد تک رسائی دیتی ہے جبکہ باز پروروں کو دنیا بھر کے فارمز سے بہترین نسلوں اور خصوصیات کے باز ایک ہی جگہ منتخب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
21 دنوں تک جاری رہنے والی یہ بین الاقوامی نیلامی دنیا بھر سے فارمز کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔
