Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوریں اب 125 ملکوں میں دستیاب، برآمدت دو ارب ریال

پانچ برسوں کے دوران ایکسپورٹ ویلیو میں 59.5 فیصد اضافہ ہوا ( فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول میں اقتصادی اور مارکیٹنگ کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں جو سعودی کھجوروں کی بڑھتی ہوئی حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سرگرمیاں مقامی مارکیٹ سے آگے نکل کر عالمی مارکیٹوں تک پھیل چکی ہیں جس کی وجہ ایکسپورٹ ویلیو میں مسلسل اضافہ اور درآمد کرنے والے ملکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔
نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں کھجوروں کی برآمدات کی مجموعی مالیت 1.938 ارب ریال (516.80) ملین ڈالر رہی جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافہ ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ایکسپورٹ ویلیو میں 59.5 فیصد اضافہ ہوا جو 2021 میں 1.215 ارب ریال سے بڑھ کر 2025 میں تقریباً دو ارب ریال (533) ملین ڈالرتک پہنچ گیا۔
سعودی کھجوریں دنیا کے 125 سے زائد ملکوں تک پہنچ چکی ہیں۔ سعودی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں موجودگی مزید وسیع ہوئی ہے۔

اعلٰی معیار، منتوع اقسام اور پراسیس مصنوعات کی وسیع رینج کے باعث دنیا بھر میں سعودی کھجوروں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
مملکت میں حکومتی سطح پر مقامی کھجور کمپنیوں کی سپورٹ کی گئی اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی رسائی کو وسیع کیا گیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں کھجور کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ برآمدات اور پیداوار میں اضافہ ہے۔

 

شیئر: