Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم بینزیما کا سعودی کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ ختم

چھ ماہ قبل سعودی کلب الاتحاد سے الھلال میں شمولیت اختیار کی تھی ( فوٹو: الشرق الاوسط)
فرانس اور ریال میڈرڈ کے سابق سٹرائیکر کریم بینزیما کا سعودی کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا۔
سابق بیلن ڈی آر کریم بینزیما نے چھ ماہ قبل سعودی کلب الاتحاد سے الھلال میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ واضح نہیں کہ 38 سالہ کریم بینزیما کسی اور کلب میں شامل ہوں گے یا ریٹائر ہو جائیں گے۔
ریاض میں الہلال کلب نے پیر کو کریم بینزیما کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
 ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’الہلال کلب کمپنی اور فرانسیسی پلیئر کریم بینزیما نے باہمی طور پر معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘
کلب نے بینزیما کی پروفیشنل مہارت، عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کریم بینزیما نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کلب کا شکریہ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا ’ایک باب اختتام کو پہنچا۔ ایک ساتھ وقت گزارنے کے لیے الھلال، ٹیم کے ساتھیوں، سٹاف، مداحوں اور کلب میں موجود ہر فرد کا شکر گزار ہوں۔ مستقبل کے لیے الہلال کے لیے نیک خواہشات۔‘

 

شیئر: