شہزادہ فیصل بن فرحان سے یونانی وزیر خارجہ کا رابطہ
جمعرات 3 ستمبر 2026 23:16
دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو یونان کے ہم منصب جیورگوس جیرا پیٹرسیس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ سیشلز کے نائب صدر سیبا سٹین پلے کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور سیشلز کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
