Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس کا اکتوبر 2026 کے لیے تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کا فیصلہ

بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: اخبار 24)
اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان، جنہوں نے اپریل اور نومبر 2023 میں اضافی رضاکارانہ پیداوار کا اعلان کیا تھا، نے 6 ستبمر کو ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ان ساتوں ممالک نے یہ فیصلہ کیا کہ ستبمر 2026 کی مطلوبہ پیداوار کو اکتوبر 2026 کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔
اس سے قبل تیل مارکیٹ کے استحکام کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کے تحت اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے تعاون کے اعلامیے کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں اضافی رضاکارانہ پیداوار ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہیں، جس کی نگرانی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔
اوپیک پلس کے ممالک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ ساتوں ممالک کا اگلا اجلاس 4  اکتوبر 2026 کو ہوگا۔

 

شیئر: