Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے یو این سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے بچوں اور مسلح تنازعات وینیسا فریزیئر نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے اتوار کو ریاض میں انڈیا کے وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی اور خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے ماحولیاتی ایشوز، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کیے اور اس حوالے سے مملکت کی کوششوں اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: