Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت کی بحرین میں جی سی سی کے اجلاس میں شرکت

بحرین کے ولی عہد اور جی سی سی وفود کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد عبدالرحمن الجلاجل نے اتوار کو بحرین میں جی سی سی وزرائے صحت کے 12 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
انہوں نے اجلاس سے قبل بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور جی سی سی وفود کے سربراہوں سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق فہد الجلاجل نے صحت نظام کی ترقی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خلیج تعاون کونسل کی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزرائے صحت نے 2026 سے 2030 تک ایک یونیفائیڈ جی سی سی پلان پر بات کی جس کا مقصد صحت کے شعبے کی کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے ساتھ جی سی سی کے شہریوں اور رہائیشیوں کی مجموعی صحت کے حوالے سے تعاون کو بڑھانا ہے۔
صحت کے شعبے میں جدت، ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ، صحت کے نظام کی تیاری بڑھانے کے علاوہ تعاون کے نئے مواقع، تجربات کے تبادلے پر بھی بات کی گئی۔

جی سی سی جس میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور کویت شامل ہیں، میں تقریبا 62.8 ملین افراد بستے ہیں۔
بحرین نے جی سی سی وزرائے صحت کی کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کی جبکہ سعودی عرب آئندہ سال جی سی سی کی سپریم کونسل کے 47 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

 

شیئر: