Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی دن کا جشن، ارویا کروز کا جدہ سے خصوصی بحری سفر کا آغاز

پہلی کروز 20 ستمبر کو جدہ اسلامک پورٹ سے روانہ ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی ملکیت اور کروز سعودی کی ذیلی کمپنی ارویا کروز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ریڈ سی کروز پروگرام کے حصے کے طور پر سعودی قومی دن کی مناسبت سے 22 ستمبر کو جدہ سے ایک خصوصی بحری سفر کا آغاز کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پانچ راتوں پر مشتمل اس بحری سفر کے دوران جہاز مصر کے شہر شرم الشیخ اور اردن کے شہر عقبہ میں قیام کرے گا۔ اس سفر میں ایک خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جو سعودی شناخت اور ثقافت کو اجاگر کرے گا اور فنکارانہ و موسیقی کے پروگراموں سمیت مختلف تجربات کے ذریعے قومی فخر کی عکاسی کرے گا۔
یہ بحری سفر ستمبر کے مہینے میں جدہ سے چلنے والی ارویا کروز کی تین اہم ترین پروازوں میں سے ایک ہے۔
پہلی کروز 20 ستمبر کو جدہ اسلامک پورٹ سے روانہ ہوگی اور سمندر میں دو راتیں گزاری گی جبکہ تیسری کروز 27 ستمبر کو شرم الشیخ کے لیے چار راتوں کی سیاحت پر روانہ ہوگی جس کے بعد یہ جہاز یکم اکتوبر کو بحیرہٌ روم کی جانب روانہ ہونے کے لیے جدہ سے رخصت ہوگا۔

 

شیئر: