Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد اغوا

واقعہ پیر کی شب قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی میں پیش آیا (فوٹو: بلوچستان وائسز)
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ایک علاقے سے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ پیر کی شب کو قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی میں پیش آیا جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ تاجر ایک مقامی کھیت میں خربوزے لوڈ کرنے کے لیے پہنچے تھے۔
پولیس کے مطابق اس دوران اچانک ہی پانچ مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر نمودار ہوئے اور پانچوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
اغوا ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے بتایا جا رہا ہے اور ان کا تعلق گوپانگ بلوچ قبیلے سے ہے۔
واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
اس سے قبل بھی بعض افراد کی جانب سے بلوچستان میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہی ہیں، کئی واقعات میں ان کو قتل بھی کیا گیا جبکہ شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی ہوتے رہے ہیں۔

شیئر: