اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ میں القادسیہ نے الوصل کو دو ایک سے ہرا دیا
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے لیگ مرحلے کے افتتاحی راؤنڈ میں سعودی عرب کے القادسیہ نے دمام کے پرنس محمد بن فہد سٹیڈیم میں یو اے ای کی مہمان ٹیم الوصل کو 1-2 سے شکست دے دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا جس کے بعد القادسیہ نے 57ویں منٹ میں برتری حاصل کی اور 61ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا جبکہ الوصل نے اپنا واحد گول سٹاپج ٹائم کے ساتویں منٹ میں کیا۔
اس جیت کے ساتھ القادسیہ نے لیگ مرحلے میں اپنے پہلے تین پوائنٹس حاصل کر لیے جبکہ الوصل کی ٹیم کوئی پوائنٹ بنانے میں ناکام رہی۔
