Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ فائنلز کے لیے 400 سعودی رضاکار خدمت پر مامور

اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی تنظیمی صلاحیتوں کی عکاسی ہو رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ فائنلز جدہ 2026 کو آرگنائز اور مینیج کرنے کے لیے نوجوان سعودی عملہ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے براعظم کی سطح پر کھیلوں کی نمائندگی کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی تنظیمی صلاحیتوں کی عکاسی ہو رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تقریباً 400 مرد اور خواتین رضاکار فیلڈ آپریشنز کو سنبھالنے، تماشائیوں کی انٹری کو منظم کرنے، میڈیا ورک میں معاونت فراہم کرنے اور سٹیڈیم کے اردگرد اور اندر لوجسٹک کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ عملی تجربہ کھیلوں کے مقابلوں کو آرگنائز کرنے کے لیے سعودی ٹیلنٹ کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔
یہ اقدام سپورٹس سیکٹر میں انسانی وسائل کو ترقی دینے اور سعودی عملے کو بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جن میں سب سے اہم اے ایف سی ایشین کپ سعودی عریبیہ 2027 ہے۔

 

شیئر: