Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،دفتر خارجہ

  اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہند پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم کے لئے کلبھوشن یادو کو استعمال کررہا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہند کی سرپرستی میں کام کرنے والے نیٹ ورک کی دہشت گردانہ کارروائیاں کبھی پوشیدہ نہیں رہیں۔ کلبھوشن اور دیگر کئی خفیہ جاسوس اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تمام تفصیہ طلب مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنا چا ہتے ہیں۔

 

شیئر: