Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے یوم وطنی پر نجی سیکٹر میں عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب کا یوم وطنی (نیشنل ڈے) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے 96 ویں یوم وطنی پر بدھ 23 ستمبر کو نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا بدھ 23 ستمبر( 12 ربیع الثانی 1478ھ) کو مملکت بھر میں  نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ لیبر لا کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت ہے۔ تمام آجروں کو آرٹیکل کے دوسرے پیراگراف میں بیان کردہ طریقہ کار پرعمل کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کا یوم وطنی (نیشنل ڈے) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 21 جمادی الاول 1351ھ مطابق 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔
اسی مناسبت سے سعودی قیادت اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔ 

 

شیئر: