Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی مختلف ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری

غزہ میں 25 ہزار افراد کو گرم کھانے مہیا کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مرکز کی جانب سے غزہ میں گرم کھانے جبکہ یمن میں اشیائے خورونوش کے علاوہ طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق مرکز کی جانب سے یمن کی کمشنری حضرموت میں اشیائے خورونوش کے 135 کارٹنز تقسیم کیے گئے جن سے 945 افراد مستفیض ہوئے۔
مرکز کی ٹیموں نے مارب کمشنری میں پناہ گزینوں کے کیمپوں میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کے لیے نئے خیمے، اشیائے خورونوش اوردیگر لوازمات فراہم کیے۔

 طبی کیمپ سے 42 ہزار سے زائد مریضوں نے رجوع کیا( فوٹو، ایس پی اے)

یمن میں جاری دیگر امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مارب کمشنری میں قائم ہسپتال میں گزشتہ ایک برس کے دوران ہزاروں افراد کو طبی خدمات فراہم کی گئی۔
کمشنری کے امدادی طبی مرکز سے 42 ہزار 167 افراد نے رجوع کیا جن میں سے 14 ہزار 633 کو آپریشن سے قبل میڈیکل چیک اپ کی مکمل سہولت فراہم کی گئی، جبکہ 5 ہزار 322 مریضوں کے مختلف نوعیت کے آپریشز کیے گئے جن میں سفید موتیا کے آپریشن بھی شامل تھے علاوہ ازیں 32 ہزار سے زائد افراد کو نظر کے چشمے فراہم کیے گئے۔

مارب کمشنری کے کیمپوں میں آتشزدگی سے متاثرین کو نئے خیمے و دیگر اشیا فراہم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے غزہ پٹی میں موجود کچن سے 25 ہزار افراد کو گرم کھانے فراہم کیے۔ غزہ میں ضروتمندوں کے لیے خصوصی کچن قائم کیا گیا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو تازہ و گرم کھانے فراہم کیے جاتے ہیں۔

شیئر: