Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ تھرڈ رنگ روڈ ٹریفک کے لیے کھل گئی، مسجد الحرام تک رسائی آسان

یہ منصوبہ شہرِ کے اطراف میں موجود چار رنگ روڈز میں سے ایک ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے مکہ کے تیسرے رنگ روڈ کے توسیعی منصوبے کے ایک حصے پر ٹریفک بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ منصوبہ شہرِ مقدس کے اطراف میں موجود چار رنگ روڈز میں سے ایک ہے جس سے المرسلات اور العزیزیہ کے علاقوں میں رہنے والوں کو سہولت ہوگی جبکہ مسجد الحرام اور منی میں جمرات پل تک پہنچنے کا وقت بھی 90 فیصد تک کم ہو سکے گا۔
منصوبے سے متعلق امپیکٹ انڈیکیٹرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حج اور عمرہ کے مصروف سیزن کے دوران آمد ورفت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ شہزادہ متعب کراسنگ سے مسجد الحرام جانے والے گاڑیوں کا فاصلہ 16.5 کلومیٹر سے کم ہو کر 6.5 کلو میٹر رہ گیا ہے۔
 جبکہ جمرات پل تک فاصلہ 12 کلومیٹر سے کم ہو کر 4 کلو میٹر رہ گیا ۔ اس سڑک پر دونوں جانب روزانہ ایک لاکھ 70 ہزار گاڑیوں کی آمد ورفت کی گنجائش ہے۔
نیا راستہ مکہ مکرمہ شہر کے مغربی حصے میں تیسرے رنگ روڈ کے ساتھ واقع ہے جو شہزادہ متعب کراسنگ سے شروع ہو کر شہزادہ سلطان کراسنگ سے ہوتا ہوا مسجد الحرام کراسنگ تک جاتا ہے۔
رائل کمیشن کے مطابق مکہ مکرمہ شہر میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے جاری ہیںجس کا مقصد شہریوں، زائرین اور حجاج کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسجد الحرام سمیت مشاعر مقدسہ تک آمد ورفت میں سہولت ہوسکے۔

 

شیئر: