Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل انٹرنیشنل عریبیئن ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ، 280 سے زیادہ گھوڑے شریک

گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی انٹرنیشنل عریبیئن ہارس بیوٹی چیمپییئن شپ (گھوڑوں کا مقابلہ حسن) کا آغاز ہوگیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس مقابلے میں 280 سے زائد گھوڑے شریک ہیں جبکہ یہ مقابلہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پہلے دن شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقابلے کے ساتھ جاری سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لی۔ ان سرگرمیوں میں ’خیراتِ حائل‘ کے عنوان سے نمائش شامل ہے جہاں 35 سے زائد سٹالز پر زرعی، صنعتی اور مقامی دستکاری کی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ گھڑسواری کے سامان، گھوڑوں سے متعلق اشیا اور دیگر لوازمات و آرائشی اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

مقابلے کے پہلے دن ایک سے تین سال تک کی گھوڑیوں کے مقابلے ہوئے۔ عربی النسل گھوڑوں کے حسن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق فیصلے کیے گئے۔
مختلف عمر کے گروپس میں ’غزلان العرب، نجد المرقاب، سوار الرمز، اضواء الشقب اور لطفیہ العامریہ‘ سمیت متعدد گھوڑیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

 

 

شیئر: