Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرک امتحانات میں پی آئی ایس جے العزیزیہ کا نتیجہ .79 82 فیصد رہا

جدہ ( اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت منعقدہ میٹرک کے امتحان میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا نتیجہ 82.79 فیصد رہا ۔ بورڈ کے نتیجے کے مطابق 119 طلبہ و طالبات نے اے ون جبکہ 112 نے "اے " گریڈ حاصل کیا ۔ اسکول کے پرنسپل محمد بلال اور وائس پرنسپل فرحت النساءنے کامیاب طلباءوطالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے سفر کو جاری رکھیں ۔ آج کی محنت آپ کے بہتر مستقبل کےلئے ضامن ہے ۔ وقت کی قدر کر تے ہوئے مستقبل کےلئے بہتر منصوبہ بندی کریں ۔ پرنسپل محمد بلال نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے شاندار نتائج اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ہمارا عزم ہے کہ اس تعلیمی ادارے کو مثالی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو ۔ فیڈرل بورڈ کے نتائج کے مطابق العزیزیہ اسکول کی ہونہار طالبہ زہرہ جبیں رول نمبر 198854 نے 951 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں پورے بورڈ میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس گروپ وردہ ا فتخار نے 994 نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نوال نصیر احمد نے 985 نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر رہی اور تیسری پوزیشن ابیجہ شاہد نے 963 نمبر حاصل کئے ۔ طلباءمیں محمد احمد امجد نے 964 نمبر لیکر سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد جمیل احمد طارق نے دوسری 951 اور منیب خاور اور محمد سعد انوار نے 948 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ واضح رہے امسال العزیزیہ اسکول کے میٹرک کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباءکی مجموعی تعداد 899 تھی جن میں سے 599 سائنس گروپ جبکہ 290 طلباءو طالبات نے آرٹس گروپ کے تحت امتحان دیا ۔ مجموعی طور پر 736 طلباءو طالبات نے کامیاب حاصل کی جبکہ 163 ناکام رہے ۔فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امسال میٹرک امتحان کا نتیجہ 83.36 فیصد رہا جبکہ اوورسیز کے تمام تعلیمی اداروں کا نتیجہ 78.21 فیصد رہا جبکہ العزیزیہ اسکول کا نتیجہ سب سے بہتر رہا جس کا تناسب 82.79 فیصد تھا ۔
 
 
 

شیئر: