Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافق فیس ادا کئے بغیر غیرملکیوں کو خروج وعودہ ملے گا نہ اقامہ تجدید ہوگا

رواں سال کے دوران غیر ملکی کارکنان سے فی مرافق 100ریال ماہانہ فیس لی جائیگی،آئندہ برس ہر مرافق پر 200 ریال لئے جائیں گے،موافق فیس پر عملدرآمد شروع
 
 
ریاض: محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو مرافق فیس ادا کئے بغیر خروج و عودہ نہیں ملے گا ۔ اس کے بغیر اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی ۔ محکمہ نے یہ وضاحت ٹویٹر کے اکائونٹ پر ملنے والے استفسارات کے جواب میں جاری کی  ۔ محکمہ نے  واضح الفاظ میں کہا  کہ جب تک مقیم اپنے مرافقین پر عائد کی جانیوالی فیس ادا نہیں کرے گا تب تک اسے خروج و عودہ ملے گا نہ مرافق کو خراج و عودہ جاری کیا جائے گا اور نہ  اقامہ میں توسیع کی  جائے گی ۔ سعودی حکومت نے مقیمین اورزائرین پر جو فیسیں مقرر کی تھیں ان پر یکم جولائی 2017ء سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ یہ فیصلہ 2020ء کی آمد تک بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ 2017کے دوران غیر ملکی کارکنان سے فی مرافق 100ریال ماہانہ فیس لی جائیگی۔ اس سے سال رواں کے آخر تک ایک ارب ریال جمع ہونگے۔آئندہ برس غیر ملکی کارکن سے ہر مرافق پر 200 ریال لئے جائیں گے  اس سے 2018ء کے دوران 24ارب ریال وصول ہونگے ۔ 2019ء میں فی مرافق 300ریال اور 2020ء میں فی مرافق 400ریال ماہانہ لئے جائیں گے ۔ مقررہ پروگرام کے مطابق کسی بھی نجی کمپنی میں سعودی ملازمین سے غیر ملکی کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں فی اضافی کارکن 2018ء میں 400ریال وصول کئے جائیں گے۔ اگر سعودی کارکنان کی تعداد زیادہ اور غیر ملکی کارکنان کی تعداد کم ہو گی تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 300ریال حاصل کئے جائیں گے ۔ 2019ء میں فی اضافی غیر ملکی کار کن 600ریال لئے جائیں گے۔ اگر غیر ملکی کارکن ادارے میں کم ہوں گے تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 500ریال وصول کئے جائیں گے ۔ 2020ء میں فی اضافی غیر ملکی کارکن 800ریال حاصل کئے جائیں گے۔ اگر غیر ملکی کارکن ادارے میں کم ہوں گے تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن 700ریال وصول کئے جائیں گے ۔ 2020ء میں مرافقین اور نجی اداروں کے اضافی اور غیر اضافی غیر ملکی کارکنان کے حوالے سے حاصل ہونیوالی رقم 65ارب ریال متوقع ہے ۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: