Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی کمپنیاں غیر ملکیوں کے الاؤنس بند کرنے لگیں

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کی بعض بڑی کمپنیوں نے اپنے غیر ملکی ملازمین کے مرافقین پر عائد کی جانیوالی فیس کا خسارہ پورا کرنے کیلئے غیر ملکیوں کی مالی ترغیبات میں تخفیف کردی۔الجبیل انڈسٹریل سٹی کی کمپنیوں نے غیر ملکی ملازمین کے الاؤنس اور مالی ترغیبات ختم کردیں۔مثلاً آئندہ غیر ملکی ملازمین کو اولاد کا ایجوکیشن الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔محکمہ شماریا ت کا کہنا ہے کہ مملکت میں 11ملین سے زیادہ غیر ملکی کارکنان کے 22لاکھ مرافق موجود ہیں ۔ماہراقتصاد فضل البوعینین نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنیاں بجٹ کنٹرول کرنے کیلئے مختلف تدابیر اختیارکرنے لگیں۔ کمپنیاں چاہتی ہیں کہ وہ باصلاحیت اور تجربہ کار غیر ملکی ملازمین کی خدمات برقرار رکھیں۔تاہم اسی کے ساتھ ساتھ ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ ان کا بجٹ حد سے زیادہ متاثر نہ ہو۔ البوعینین نے توجہ دلائی کہ کمپنیوں کی مشکل یہ ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات کے نرخ بڑھاتی ہیں تو سعودی مارکیٹ میں جس کیلئے دنیا بھر کی مصنوعات کیلئے دروازے کھلے ہیں صارفین کی طرف سے مسترد کردی جائیں گی۔ البوعینین نے بتایا کہ بڑی کمپنیاں توازن پیدا کرنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہیں۔ بعض کمپنیوں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی ملازمین پر عائد ہونے والی فیس اپنے طور پر ادا کریں تاہم غیر ملکی ملازمین کو دیئے جانے والے بعض الاؤنس ختم کردیئے جائیں یا ان میں کٹوتی کردی جائے۔

شیئر: