Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سند ھ لیگی کارکن بن گئے ،ناصر شاہ

کراچی ...وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیب کے قانون کا خاتمہ سندھ کیلئے بہتر ہے ۔گورنر سندھ صوبے کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ گورنر سندھ نیب بل کو مسترد کرتے ہیں تو سندھ اسمبلی خود اس بل کو پاس کرلے گی ۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے پاور پلانٹس کو دیئے جانے والے نرخ میں فرق ہے ۔سندھ میں کم نرخ ملنے سے پاورپلانٹس بند پڑے تھے ۔وفاقی حکومت نے ان پاور پلانٹس کو وعدے کے مطابق ریٹس فراہم نہیں کئے ۔انہوںنے کہا کہ انور مجید کا بہت نام لیا جاتا ہے ۔انور مجید کاروباری شخصیت ہیں ۔ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ آصف علی زرداری کے دوست ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اچھی شخصیت ہیں ۔ ان کی تعریف کی تھی لیکن انہوں نے ہماری بات کو غلط ثابت کیا ۔اب وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بن کر بیٹھ گئے ۔نیب کے قانون کا خاتمہ سندھ کے مفاد میں ہے لیکن محمد زبیر صوبے کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی ایس 114کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
 

 

شیئر: