Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا

  لاہور... پنجاب میں اتوار کی صبح بورے والا روڈ پر ایک اور آئل ٹینکر حادثے کے بعد الٹ گیا۔ ہزاروں لٹر ڈیزل جائے حادثہ پر بہہ گیا۔ مقامی افراد نے ڈرموں میں ڈیزل بھرنا کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو جائے حادثہ سے ہٹایا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈیزل سے بھرا ٹینکر کھیت میں الٹا ہے۔ حادثہ ناہموار سڑک کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ احمد پور شرقیہ کے سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

 

شیئر: