Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں،سرتاج عزیز

  اسلام آباد...وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور اٹلی میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا ہندکے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ کشمیر میں کوئی مسئلہ نہیں تو پھر 7لاکھ سے زائد فوج کیا کر رہی ہے؟ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ہند نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ۔انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔ نئی دہلی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت او آئی سی اور عالمی میڈیا کو وادی میں جانے کی اجازت صرف اسی لئے نہیں دے رہا کیونکہ وہ کچھ چھپا رہا ہے اور جانتا ہے کہ اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو جائے گا لیکن وہ دن دور نہیں جب ہند کا یہ مکروہ چہرہ لازمی بے نقاب ہو گا ۔کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل کر رہے گا۔ 
 

 

شیئر: