ریاض۔۔۔۔نائب وزیر اسلامی و دعوت و رہنمائی امور ڈاکٹر توفیق عبدالعزیز السدیری نے مساجد کے خطیبوں اور شرعی علوم کے اسکالرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حق باتوں کو کھول کھول کر بیان کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے قطر کے بائیکاٹ کا جو فیصلہ کیا ہے وہ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کیا ہے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کا موقف دوٹوک ہے ۔ موجودہ حالات میں دہشتگردی کی سرپرستی پر خاموشی کسی طور درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لو گ اسے فتنہ قراردیکر اس پراظہار خیال سے منع کررہے ہیں ان کی سوچ درست نہیں۔ صورتحال کا تقاضہ یہ ہے کہ دہشتگردی کی سرپرستی پر کھل کر نکیر کی جائے۔