Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ،واجد ضیاء

اسلام آباد...پانا مہ لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے کہاہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے باعث عزت وفخر ہے ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ نے الوداعی پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے لئے باعث عزت وفخر ہے۔اعتماد کرنے اور جے آئی ٹی کا سربراہ بنانے پر سپریم کورٹ کا مشکور ہوں ۔محسوس کرتا ہوں کہ سچ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کی غیرمعمولی صلاحیتیوں کے بغیر ہدف کا حصول ممکن نہیں تھا۔ جے آئی ٹی کے ممبران نے انتہائی عزم اور غیرجانبداری سے اپنا کام مکمل کیا۔ بطور سربراہ تفتیش کے تمام پہلوﺅں کی ذمہ داری اپنے سر لیتا ہوں ساتھ دینے پر جے آئی ٹی ممبران اور تمام اسٹاف کا مشکور ہوں۔

 

شیئر: