Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی رپورٹ،اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات

  کراچی ... پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات پڑے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی سطح کھو گیا۔ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 230ارب روپے ڈوب گئے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے پر مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔اس سے پہلے پانامہ کیس کی قانونی جنگ میں تاخیر کی اطلاعات پر مارکیٹ میں تیزی آئی تھی۔
 

 

شیئر: