Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے 14 سوالات ،ٹال مٹول والا رویہ

 اسلام آباد...پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دوران تفتیش14سوالات پوچھے گئے لیکن انہوں نے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔ زیادہ تر سوالات کے اطمینان بخش جواب نہیں دیئے۔ انکے بیان کا زیادہ تر حصہ سنی سنائی باتوں پر مشتمل تھا۔ وزیراعظم نے ٹال مٹول والا رویہ اختیار کیا۔ اپنی انکم اور ویلتھ ٹیکس سے متعلق تحفظات کی وضاحت نہ کرسکے۔ جے آئی ٹی ارکان کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ بیان کے چند حصے حقائق پر مبنی نہیں تھے۔یہ بات سامنے آئی کہ نواز شریف کسی نہ کسی طور اپنے خاندانی کاروبار سے منسلک ہیں۔ وزیراعظم کا پورا خاندان بلواسطہ یا بلاواسطہ لندن فلیٹس کا بینی فیشری ہے۔ نوازشریف نے بیان میں کہا وہ گلف اسٹیل کے پارٹنر محمد حسین کو نہیں جانتے لیکن ان کا یہ کہنا بعد میں غلط ثابت ہوا۔ بیان میں نواز شریف نے اپنی ابتدائی زندگی، سیاست میں آمد اور تین دہائیوں پر مشتمل سیاسی کریئر کے دوران اپنے عہدوں کی تفصیلات بتائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرنز اور مالی بیانات میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کے علاوہ ان کی ملکیت میں کچھ اور موجود نہیں۔وزیراعظم نے حسن اورمریم کے درمیان کسی ٹرسٹ ڈیڈ سے بھی لاعلمی کا اظہارکیا۔ 

 

شیئر: