Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل او سی پر 542 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی

اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے ہند اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ایک خواب رہے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر میں ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے رواں برس اب تک ایل او سی پر 542 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے اب تک 18 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں۔کرنل(ر) حبیب ظاہر کے حوالے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ نیپالی حکومت نے بھی مطلع کیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

 

شیئر: