Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدنان سمیع کی بیٹی کی تصاویر وائرل

 ممبئی.. بالی وڈ گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی تصاویر پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی اہلیہ رویا سمیع ممبئی سے اپنے والدین کے پاس جرمنی منتقل ہوگئیں تھیں۔عدنان سمیع نے بیٹی کی تصویر پر کمنٹس کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی آنکھیں ماں کی طرح نیلی ہیں۔‘ موسیقی سنے بغیر سوتی نہیں۔ اس کی یہ عادت باپ پر گئی ہے۔ عدنان سمیع ان دنوں اپنی فلم افغان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ ایک گلوکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے گانے بھی خود ترتیب د ئیے ہیں۔

 

شیئر: