Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 4قسم کے ڈرائیوروں سے 50فیصد زیادہ انشورنس فیس لی جائے گی

دبئی: امارات کی انشورنس کمپنیاں 4قسم کے ڈرائیوروں سے گاڑی انشورنس کی فیس میں50فیصد اضافہ کریں گی۔ انشورنس کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 25سال سے کم عمر ڈرائیور، نئے ڈرائیورنگ لائسنس حاصل کرنے والے، اسپورٹس اور لگژری گاڑیوں کے مالکان اور وہ ڈرائیور جن کے حادثات کا ریکارڈ رہا ہے ان سے عام حالات کے مقابلے میں 50فیصد اضافی فیس لی جائے گی۔الامارات الیوم کے مطابق مذکورہ قسم کے ڈرائیوروں سے عام لوگوں کی نسبت گاڑی کی انشورنس کے لئے50فیصد اضافی لینے کا مقصد انشورنس کمپنیوں کو ممکنہ نقصان سے بچانا ہے۔ایک انشورنس کمپنی کے مالک نے بتایا ہے کہ اسپورٹ اور لگژری گاڑیوں کو جب حادثہ پیش آتا ہے تو انہیں ٹھیک کرنے کے لئے عمومی طور پر زیادہ رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: