Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار نے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد...وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پانامہ لیکس کے ایشوپروزرا کی بڑھتی مخالفت اورپارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے مستعفی ہونے کافیصلہ عندیہ دیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ منگل یا بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں پانامہ لیکس پر اپنا موقف رکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کامشورہ دیا تھا۔وفاقی وزرا سمیت دیگرپارٹی رہنماوں کی جانب سے معاملے کو مس ہینڈل کیاگیا۔وزیرداخلہ نے کابینہ کے اجلا س میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے قریبی رفقاءکو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ۔پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے اقدامات بیان کریںگے اوربتائیں گے کہ بطورکارکن وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔

 

شیئر: